مؤلف: پاسٹر اسٹیفن رضا
✪✪✪

ابرہام قوموں کا باپ

  1. پیدائش ۱۷: ۴
    کہ دیکھ میرا عہد تیرے ساتھ ہے اور تو سب قوموں کا باپ ہوگا۔

ایک مسیحی باپ کا اپنے خاندان کے لئے عزم

  1. یشوع ۲۴: ۱۵
    اب رہی میری اور میرے گھرانے کی بات سو ہم تو خداوند کی پرستش کریں گے۔

باپ کا مقام ازروئے بائبل

  1. خروج ۲۰: ۱۲
    تو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا تاکہ تیری عمر اس ملک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھے دیتا ہے دراز ہو۔
  2. امثال ۲۰: ۷
    راست رو صادق کے بعد اُسکے بیٹے مُبارک ہوتے ہیں۔
  3. زبور ۱۲۷: ۳–۵
    دیکھو! اولاد خُداوند کی طرف سے میراث ہے۔ اور پیٹ کا پھل اُس کی طرف سے اجر ہے۔ جوانی کے فرزند ایسے ہیں جیسے زبردست کے ہاتھ میں تیر۔ خُوش نصیب ہے وہ آدمی جسکا تر کش اُس نے بھرا ہے۔ جب وہ اپنے دُشمنوں سے پھاٹک پر باتیں کریں گے تو شرمندہ نہ ہونگے۔

دادا ؍ نانا

  1. امثال ۱۷: ۶
    بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لئے تاج ہیں اور بیٹوں کے فخر کا باعث اُنکے باپ دادا ہیں۔

باپ کے لئے احکامات

  1. استثنا ۶: ۶–۹
    اور یہ باتیں جنکا حکم آج میں تجھے دیتا ہوں تیرے دل پر نقش رہیں ۔ اور تُو اِنکو اپنی اولاد کے ذہن نشین کرنا اور گھر بیٹھے اور راہ چلتے اور لیٹتے اور اُٹھتے وقت اِنکا ذکر کیا کرنا ۔ اور تُو نشان کے طور پر اِنکو اپنے ہاتھ پر باندھنا اوروہ تیری پیشانی پر ٹیکوں کی مانند ہوں ۔ اور تُو اُنکو اپنے گھر کی چوکھٹوں اور اپنے پھاٹکوں پر لکھنا ۔
  2. زبور ۴۴: ۱
    اے خدا! ہم نے اپنے کانوں سے سُنا۔ ہمارے باپ دادا نے ہم سے بیان کیا کہ تُو نے اُن کے دِنوں میں قدیم زمانہ میں کیا کیا کام کئے۔
  3. امثال ۲۲: ۶
    لڑکے کی اُس راہ میں تربیت کر جس پر اُسے جانا ہے۔وہ بوڑھا ہو کر بھی اُس سے نہیں مڑیگا۔
  4. امثال ۱۳: ۲۴
    وہ جو اپنی چھڑی کو باز رکھتا ہے اپنے بیٹے سے کینہ رکھتا ہے پر وہ جو اس سے محبت رکھتا ہے بروقت اسکو تنبیہ کرتا ہے۔
  5. افسیوں ۶: ۴
    اور اَے اَولاد والو! تُم اپنے فرزندوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ بلکہ خُداوند کی طرف سے تربِیت اور نصِیحت دے دے کر اُن کی پرورِش کرو۔
  6. کلسیوں ۳: ۲۱
    اَے اَولاد والو! اپنے فرزندوں کو دِق نہ کرو تاکہ وہ بے دِل نہ ہو جائیں۔

خُدا ہمارا باپ

  1. استثنا ۱:۳۱
    اور بیابان میں بھی تُو نے یہی دیکھا کہ جس طرح انسان اپنے بیٹے کو اُٹھائے ہوئے چلتا ہے اُسی طرح خداوند تیرا خدا تیرے اِس جگہ پہنچنے تک سارے راستے جہاں جہاں تُم گئے تمکو اُٹھائے رہا ۔
  2. زبور ۱۰۳:۱۳
    جَیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے وَیسے ہی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں ترس کھاتاہے۔
  3. متی ۶:۹
    ’’اے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے ۔۔۔ ‘‘
  4. متی ۷:۹۔۱۱
    تُم میں اَیسا کون سا آدمِی ہے کہ اگر اُس کا بَیٹا اُس سے روٹی مانگے تو وہ اُسے پتھّر دے؟ یا اگر مَچھلی مانگے تو اُسے سانپ دے؟ پَس جبکہ تُم بُرے ہوکر اپنے بچّوں کو اچھّی چِیزیں دینا جانتے ہو تو تُمہارا باپ جو آسمان پر ہے اپنے مانگنے والوں کو اچھّی چِیزیں کِیُوں نہ دے گا؟
  5. یوحنا ۱:۱۲۔۱۳
    لیکِن جِتنوں نے اُسے قُبُول کِیا اُس نے اُنہِیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہِیں جو اُس کے نام پر اِیِمان لاتے ہیں۔ وہ نہ خُون سے جِسم کی خواہِش سے نہ اِنسان کے اِرادہ سے بلکہ خُدا سے پَیدا ہُوئے۔
  6. رومیوں ۸:۱۵۔۱۶
    کِیُونکہ تُم کو غُلامی کی رُوح نہِیں ملِی جِس سے پھِر ڈر پَیدا ہو بلکہ لے پالک ہونے کی رُوح مِلی جِس سے ہم ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔ رُوح خُود ہماری رُوح کے ساتھ مِل کر گواہی دیتا ہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں۔

بطور باپ خُدا کا اپنی اُمت سے شکوہ

  1. یسعیاہ ۱:۲۔۳
    سُن اے آسمان اور کان لگا اے زمین کہ خداوند یوں فرماتاہے کہ میں نے لڑکوں کو پالا اور پوسا اور انہوں نے مجھ سے سر کشی کی۔ بیل اپنے مالک کو پہچانتاہے اور گدھا اپنے مالک کی چرنی کو لیکن بنی اسرائیل نہیں جانتے ۔ میرے لوگ کچھ نہیں سوچتے۔
  2. یرمیاہ ۳۵:۱۶
    اِس سبب سے کہ یوناؔ داب بن ریکابؔ کے بیٹے اپنے باپ کے حکم کو جو اُس نے اُنکو دیا تھا بجالائے پر اِن لوگوں نے میری نہ سُنی۔
  3. ہوسیع ۱۱:۱۔۳
    جب اسرائیل ابھی بچہ ہی تھا میں نے اُس سے مُحبت رکھی اور اپنے بیٹے کو مصر سے بُلایا۔ ُانہوں نے جس قدراُن کو بُلایا اُسی قدر وہ دُرو ہوتے گئے اُنہوں نے بعلیم کے لے قربانیاں گُزرانیں اور تراشی ہُوئی مُورتوں کے لے بخُور جلایا۔ میں نے بنی افرائیم کو چلنا سکھایا۔ میں نے اُن کو گود میں اُٹھایا لیکن اُنہوں نے نہ جانا کہ میں ہی نے اُن کو صحت بخشی۔
  4. ملاکی ۱:۶
    رب الافواج تم کو فرماتا ہے اے میرے نام کی تحقیر کرنے والے کاہنو! بیٹا اپنے باپ کی اور نوکر اپنے آقا کی تعظیم کرتا ہے۔ پس اگر میں باپ ہوں تو میری عزت کہاں ہے؟ اور اگر آقا ہوں تو میرا خوف کہاں ہے؟ پر تم کہتے ہو ہم نے کس بات میں تیرے نام کی تحقیر کی؟

مسرف بیٹے کا باپ

  1. امثال ۲۸:۷
    تعلیم پر عمل کرنے والا دانا بیٹا ہے لیکن مُسرفوں کا ہم نشین اپنے باپ کو رُسوا کرتا ہے۔
  2. لوقا ۱۵:۲۰
    پَس وہ اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دُور ہی تھا کہ اُسے دیکھ کر اُس کے باپ کو ترس آیا اور دوڑ کر اُس کو گلے لگایا اور چُوما۔

باپ کے حوالے سے اولاد کے لئے احکامات

  1. خروج ۲۰:۱۲
    تو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا تاکہ تیری عمر اس ملک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھے دیتا ہے دراز ہو۔
  2. امثال ۱:۸
    اے میرے بیٹے! اپنے باپ کی تربیت پر کان لگا۔
  3. امثال ۳:۱۱۔۱۲
    اے میرےبیٹے!خداوند کی تنبیہ کو حقیر نہ جان اور اُسکی ملامت سے بیزار نہ ہو ۔ کیونکہ خداوند اُسی کو ملامت کرتا ہے جس سے اُسے محبت ہے ۔ جیسے باپ اُس بیٹے کو جِس سے وہ خوش ہے۔
  4. امثال ۴:۱
    اے میرے بیٹو! باپ کی تربیت پر کان لگاؤ اور فہم حاصل کرنے کے لئے توجہ کرو۔
  5. امثال ۴:۴
    باپ نے مجھے سکھایا اور مجھ سے کہا میری باتیں تیرے دل میں رہیں۔ میرے فرمان بجا لا اور زندہ رہ۔
  6. امثال ۱۰:۱
    دانا بیٹا باپ کو خوش رکھتا ہے۔
  7. امثال ۱۹:۲۶
    جو اپنے باپ سے بدسلوکی کرتا اور ماں کا نکال دیتا ہے خجالت کا باعث اور رسوائی لانے والا بیٹا ہے۔
  8. امثال ۲۰:۲۰
    جو اپنے باپ یا اپنی ماں پر لعنت کرتا ہے اُس کا چراغ گہری تاریکی میں بجھایا جائے گا۔
  9. امثال ۲۲:۲۸
    اُن قدیم حدود کو نہ سرکا جو تیرے باپ دادا نے باندھی ہیں۔
  10. امثال ۳۰:۱۱
    ایک پشت ایسی ہے جو اپنے باپ پر لعنت کرتی ہے اور اپنی ماں کو مبارک نہیں کہتی۔
  11. عبرانیوں ۱۲:۷
    وہ کَون سا بَیٹا ہے جِسے باپ تنبِیہ نہِیں کرتا؟۔۔۔

روحانی باپ

  1. ۳۔ یوحنا ۱:۴
    میرے لِئے اِس سے بڑھ کر اَور کوئی خُوشی نہِیں کہ مَیں اپنے فرزندوں کو حق پر چلتے ہُوئے سُنُوں۔
  2. ۱۔ تھسلینیکیوں ۲:۱۱
    چُنانچہ تُم جانتے ہو کہ جِس طرح باپ اپنے بچّوں کے ساتھ کرتا ہے اُسی طرح ہم بھی تُم میں سے ہر ایک کو نصِیحت کرتے اور دِلاسا دیتے اور سَمَجھاتے رہے۔

وہ لوگ جو باپ کے سائے سے محروم ہیں

  1. زبور ۱۰:۱۴
    تُو نے دیکھ لیا ہے کیونکہ تُو شرارت اور بغض دیکھتا ہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے۔ بیکس اپنے آپ کو تیرے سپرد کرتا ہے۔ تُو ہی یتیم کا مددگار رہا ہے۔
  2. زبور ۲۷:۱۰
    جب میرا باپ اور میری ماں مجھے چھوڑ دیں تو خداوند مجھے سنبھال لے گا۔
  3. زبور ۶۸:۵
    خدا اپنے مقدس مکان میں یتیموں کا باپ اور بیواؤں کا داد رس ہے۔

ایک انتباہ

  1. متی ۲۳:۹
    اور زمِین پر کِسی کو اپنا باپ نہ کہو کِیُونکہ تُمہارا باپ ایک ہی ہے جو آسمانی ہے۔

متفرق آیات

  1. ملاکی ۴:۶
    اور وہ باپ کا دل بیٹے کی طرف اور بیٹے کا دل باپ کی طرف مائل کرے گا۔ مبادا میں آؤں اور زمین کو ملعون کروں۔
  2. متی ۱۰: ۳۴–۳۶
    یہ نہ سَمَجھو کہ مَیں زمِین پر صُلح کرانے آیا ہُوں۔ صُلح کرانے نہِیں بلکہ تلوار چلوانے آیا ہُوں۔ کِیُونکہ مَیں اِس لِئے آیا ہُوں کہ آدمِی کو اُس کے باپ سے اور بیٹی کو اُس کی ماں سے اور بہوُ کو اُس کی ساس سے جُدا کردُوں۔ اور آدمِی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہوں گے۔