کیونکہ سات دِن کے بعد مَیں زمین پر چالیس دِن اور چالیس رات پانی برساؤں گا اور ہر جاندار شے کو جِسے مَیں نے بنایا زمین پر سے مِٹا ڈالُونگا۔
خروج ۹: ۳۳۔۳۴
اور موسیٰ نے فرعون کے پاس سے شہر کے باہر جا کر خداوند کے آگے ہاتھ پھیلائے۔ سو رعد اور اولے موقوف ہوگئے اور زمین پر بارش تھم گئی۔ جب فرعون نے دیکھا کہ مینہ اور اولے اور رعد موقوف ہو گے تو اُس نے اور اُس کے خادموں نے اور زیادہ گناہ کیا کہ اپنا دل سخت کر لیا ۔
احبار ۲۶: ۳۔۴
اگر تم میری شریعت پر چلو اور میرے حکموں کو مانو اور ان پر عمل کرو۔ تو میں تمہارے لئے بروقت مینہ برساؤنگا اور زمین سے اناج پیدا ہوگا اور میدان کے درخت پھلینگے۔
استثنا ۱۱: ۱۳۔۱۴
اور اگر تُم میرے حکموں کو جو آج میں تُم کو دیتا ہوں اور اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے اُس کی بندگی کرو۔ تو میں تمہارے ملک میں عین وقت پر پہلا اور پچھلا مینہ برساونگا تاکہ تُو اپنا غلہ اور مَے اور تیل جمع کر سکے ۔
۲۔ سموئیل ۲۱: ۱۰
تب ایاؔہ کی بیٹی رِصؔفہ نے ٹاٹ لیا اور فصل کے شروع سے اُسے اپنے لیے چٹان پر بچھائے رکھا جب تک کہ آسمان سے اُن پر بارش نہ ہوئی اور اُس نے نہ تو دن کے وقت ہوا کے پرندوں کو اور نہ رات کے وقت جنگلی درندوں کو اُن پر آنے دیا ۔
۱۔ سلاطین ۸: ۳۵۔۳۶
جب اِس سبب سے کہ اُنہوں نے تیرا گناہ کیا ہو آسمان بند ہو جائے اور بارش نہ ہو اور وہ اِس مقام کی طرف رخ کر کے دعا کریں اور تیرے نام کا اقرار کریں اور اپنے گناہ سے باز آئیں جب تُو اُن کو دکھ دے۔ تو تُو آسمان پر سے سن کر اپنے بندوں اور اپنی قوم اسرائیل کا گناہ معاف کر دینا کیونکہ تُو اُن کو اُس اچھی راہ کی تعلیم دیتا ہے جس پر اُن کو چلنا فرض ہے اور اپنے ملک پر جسے تُو نے اپنی قوم کو میراث کے لیے دیا ہے مینہ برسانا۔
۱۔ سلاطین ۱۷: ۱
اور ایلیاہ تشبی جو جلعاد کے پردیسیوں میں سے تھا، اِخی اب سے کہا کہ خداوند اسرائیل کے خدا کی حیات کی قسم جس کے سامنے میں کھڑا ہوں: اِِن برسوں میں نہ اوس پڑے گی نہ مینہ برسیگا جب تک میں نہ کہوں۔
۱۔ سلاطین ۱۷: ۷
اور کچھ عرصہ کے بعد وہ نالہ سوکھ گیا، اِس لیے کہ اُس ملک میں بارش نہیں ہوئی تھی۔
۱۔ سلاطین ۱۸: ۴۱۔۴۶
پھر ایلیاہ نے اِخی اب سے کہا، "اوپر چڑھ جا، کھا اور پی، کیونکہ کثرت کی بارش کی آواز ہے۔" سو اِخی اب کھانے پینے کو اوپر چلا گیا اور ایلیاہ کرمل کی چوٹی پر چڑھ گیا اور زمین پر سَرنگون ہو کر اپنا منہ اپنے گھٹنوں کے بیچ کر لیا۔ اور اپنے خادم سے کہا، "ذرا اوپر جا کر سمندر کی طرف تو نظر کر۔" سو اُس نے اوپر جا کر نظر کی اور کہاں وہاں کچھ بھی نہیں ہے۔ اُس نے کہا پھر سات بار جا۔ اور ساتویں مرتبہ اُس نے کہا، "دیکھ، ایک چھوٹا سا بادل آدمی کے ہاتھ کے برابر سمندر میں سے اُٹھا ہے۔" تب اُس نے کہا، "جا اور اِخی اب سے کہہ کہ اپنا رتھ تیار کرا کے نیچے اُتر جا تاکہ بارش تُجھے روک نہ لے۔" اور تھوڑی ہی دیر میں آسمان گھٹا اور آندھی سے سِیاہ ہو گیا اور بڑی بارش ہوئی اور اِخی اب سوار ہو کر یزرعیل کو چلا۔ اور خداوند کا ہاتھ ایلیاہ پر تھا اور اُس نے اپنی کمر کس لی اور اِخی اب کے آگے آگے یزرعیل کے مدخل تک دوڑا چلا گیا۔
۲۔ تواریخ ۷: ۱۳۔۱۴
اگر میں آسمان کو بند کردوں کہ بارش نہ ہو یا ٹڈیوں کو حکم دوں کہ ملک کو اُجاڑ ڈالیں یا اپنے لوگوں کے درمیان وبا بھیجوں۔ تب اگر میرے لوگ جو میرے نام سے کہلاتے ہیں خاکسار بن کر دعا کریں اور میرے دیدار کے طالب ہوں اور اپنی بری راہوں سے پھریں تو میں آسمان پر سے سن کر اُن کا گناہ معاف کروں گا اور اُن کے ملک کو بحال کروں گا۔
عزرا ۱۰: ۹
تب یہوداہ اور بنیمین کے سب مرد ان تین دنوں کے اندر یروشلم میں اکٹھے ہوئے۔ مہینہ نواں تھا اور اس کی بیسویں تاریخ تھی اور سب لوگ اس معاملہ اور بڑی بارش کے سبب خدا کے گھر کے سامنے کے میدان میں بیٹھے کانپ رہے تھے۔
یسعیاہ ۵۵: ۱۰
کیونکہ جس طرح آسمان سے بارش ہوتی اور برف پڑتی ہے اور پھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمین کو سیراب کرتی ہے اور اُس کی شادابی اور روئیدگی کا باعث ہوتی ہے تاکہ بونے والے بیج اور کھانے والے کو روٹی دے۔
یسعیاہ ۵۵: ۱۱
اسی طرح میرا کلام جو میرے منہ سے نکلتا ہے ہو گا۔ وہ انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا بلکہ جو کچھ میری خواہش ہو گی وہ اسے پورا کرے گا اور اس کام میں جس کے لیے میں نے اسے بھیجا مؤثر ہو گا۔
ایوب ۵: ۱۰
وہی زمین پر مینہ برساتا اور کھیتوں میں پانی بھیجتا ہے۔
ایوب ۳۷: ۶
کیونکہ وہ برف کو فرماتا ہے کہ تو زمین پر گر۔ اِسی طرح وہ بارش سے اور موسلادھار مینہ سے کہتا ہے۔
زبور ۸۴: ۶
وہ وادیِ بکا سے گزر کر اُس چشموں کی جگہ بنا لیتے ہیں۔ بلکہ پہلی بارش اُسے برکتوں سے معمور کر دیتی ہے۔
زبور ۱۴۷: ۸
جو آسمان کو بادلوں سے مُلبس کرتا ہے، جو زمین کے لیے مینہ تیار کرتا ہے، جو پہاڑوں پر گھاس اُگھاتا ہے۔
امثال ۱۶: ۱۵
بادشاہ کے چہرے کے نور میں زندگی ہے، اور اُس کی نظر عنایت آخری برسات کے بادل کی مانند ہے۔
یسعیاہ ۵: ۶
اور میں اُسے بالکل ویران کردوں گا۔ وہ نہ چھانٹا جائے گا نہ نرایا جائے گا۔ اُس میں اونٹ کٹارے اور کانٹ اگیں گے اور میں بادلوں کو حکم کروں گا کہ اس پر مینہ نہ برسائیں۔
یسعیاہ ۴۵: ۸
اے آسمان اوپر سے پٹک پڑ! ہاں بادل راستبازی برسائیں۔ زمین کھل جائے اور نجات اور صداقت کا پھل لائے۔ وہ ان کو اکٹھے اگائے۔ میں خداوند اُس کا پیدا کرنے والا ہوں۔
یرمیاہ ۳: ۱۔۳
پہاڑوں کی طرف اپنی آنکھیں اُٹھا اور دیکھ کو نسی جگہ ہے جہاں تُو نے بدکاری نہیں کی؟ تو راہ میں اُن کے لیے اِس طرح بیٹھی، جس طرح بیابان میں عرب، تُو نے اپنی بدکاری اور شرارت سے زمین کو ناپاک کیا۔ اِسلئےِ بارش نہیں ہوتی اور آخری برسات نہیں ہوئی۔
یرمیاہ ۵: ۲۴
اُنہوں نے اپنے دل میں نہ کہا کہ ہم خداوند اپنے خدا سے ڈریں، جو پہلی اور پچھلی برسات وقت پر بھیجتا ہے اور فصل مقررہ ہفتوں کو ہمارے لیے موجود کر رکھتا ہے۔
یرمیاہ ۱۴: ۲۲
قوموں کے بتوں میں کوئی ہے جو مینہ برسا سکے یا افلاک بارش پر قادر ہیں؟ اے خداوند ہمارے خدا کیا وہ تُو ہی نہیں ہے؟ پس ہم تجھ ہی امید رکھیں گے کیونکہ تُو ہی نے یہ سب کام کیے ہیں۔
حزقی ایل ۳۴: ۲۶
اور میں ان کو اور اُن جگہوں کو جو میرے پہاڑ کے آس پاس ہیں برکت کا باعث بناؤں گا اور میں بروقت مینہ برساؤں گا۔ برکت کی بارش ہو گی۔
یوایل ۲: ۲۳۔۲۹
پس اے بنی صیّون خوش ہو اور خداوند اپنے خدا میں شادمانی کرو کیونکہ وہ تم کو پہلی برسات اعتدال سے بخشے گا۔ وہی تمہارے لیے بارش یعنی پہلی اور پچھلی برسات بروقت بھیجے گا... بلکہ میں ان ایّام میں غلاموں اور لونڈیوں پر اپنی روح نازل کروں گا۔
عاموس ۴: ۷
اور اگرچہ میں نے مینہ کو جب کہ فصل پکنے میں تین مہینے باقی تھے تم سے روک لیا اور ایک شہر پر برسایا اور دوسرے سے روک رکھا؛ ایک قطعہ زمین پر برسا اور دوسرا قطعہ بارش نہ ہونے کے باعث سوکھ گیا۔
ہوسیع ۱۰: ۱۲
اپنے لیے صداقت سے تخم ریزی کرو، شفقت سے فصل کاٹو اور اپنی اُفتادہ زمین میں ہل چلاو کیونکہ اب موقع ہے کہ تم خداوند کے طالب ہو تاکہ وہ آئے اور راستی کو تم پر برسائے۔
ناحوم ۱: ۳
خداوند قہر کرنے میں دھیما اور قدرت میں بڑھ کر ہے اور مجرم کو ہرگز بری نہ کرے گا۔ خداوند کی راہ گر دیاد اور آندھی میں ہے، اور بادل اس کے پاؤں کی گرد ہیں۔
زکریاہ ۱۰: ۱
پچھلی برسات کی بارش کے لیے خداوند سے دعا کرو۔ خداوند سے جو بجلی چمکاتا ہے، وہ بارش بھیجے گا اور میدان میں سب کے لیے گھاس اگائے گا۔
زکریاہ ۱۴: ۱۷
اور دنیا کے اُن تمام قبائل پر جو بادشاہ رب الافواج کے حضور سجدہ کرنے کو یروشلم میں نہ آئیں گے، مینہ نہ برسے گا۔
متی ۵: ۴۵
تاکہ تُو اپنے باپ کے جو آسمان پر ہے بیٹے ٹھہرو؛ کیونکہ وہ اپنے سورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راستبازوں اور ناراستوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔
اعمال ۱۴: ۱۶۔۱۷
اُس نے اگلے زمانہ میں سب قوموں کو اپنی راہ چلنے دیا۔ تو پھر بھی اُس نے اپنے آپ کو بےگواہ نہ چھوڑا؛ چنانچہ اُس نے مہربانیاں کئیں اور آسمان سے تمہارے لیے پانی برسایا اور بڑی بڑی پیداوار کے موسم عطا کیے اور تمہارے دلوں کو خوراک اور خوشی سے بھر دیا۔
عبرانیوں ۶: ۷
کیونکہ جو زمین اُس بارش کا پانی پی لیتی ہے جو اُس پر بار بار ہوتی ہے اور اُن کے لیے کارآمد سبزی پیدا کرتی ہے، جن کی طرف سے اُس کی کاشت بھی ہوتی ہے، وہ خدا کی طرف سے برکت پاتی ہے۔
یعقوب ۵: ۱۷۔۱۸
ایلیاہ ہمارا بھی فطرتاً انسان تھا۔ اُس نے بڑے جوش سے دعا کی؛ مینہ نہ برسے چنانچہ ساڑھے تین برس تک زمین پر مینہ نہ برسا۔ پھر اُس نے دعا کی تو آسمان سے پانی برسا اور زمین میں پیداوار ہوئی۔